اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان اور سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات ، باہمی امور اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے
تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہر دور میں بہترین تعلقات رہے ہیں۔سعودی سیاحتی کمیشن کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کیا۔ انہوں نے سلطان فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کے انتقال پر اظہار افسو س کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، باہمی امور اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی شہزادہ نے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔