لاہور(پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کاایجنڈا لے کرچل رہی ہے۔کورونا پر اپوزیشن رہنماؤں نے ثابت کیا ہے کہ ان کے سینے میں دل نہیں۔اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں پر سیاست کرنا المیہ ہے۔جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلانے والے عناصر عوام سے مخلص نہیں -اپنی منفی سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا کہاں کی سیاست ہے-
انہوں نے کہا کہ افراتفری کی سیاست کی علمبردار پی ڈی ایم کی منزل صرف این آر او ہے-وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا-اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں، نہ آئندہ ہوں گی- پی ڈی ایم کا ٹولہ اسی طرح روتا رہے گا اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی-