اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے سینٹرل پنجاب سے لوگوں کو جمع کیا جارہا ہے ،مولانا فضل الرحمان کافی کوشش میں ہیں کہ عوام کی بڑی تعداد جلسے میں لے کر آئیں جبکہ باقی پارٹیز کی بھی یہی کوشش ہے کہ
زیادہ سے زیادہ ورکروں کو جمع کیا جائے ، گیارہ جماعتیں مل کر جب تک عمران خان کے لاہور جلسے کا ریکارڈ نہیں توڑیں گی اس وقت ن لیگ کی سیاست کی کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ، ن لیگ کے لیے ایک لمبے عرصے سے لاہور میں جلسہ ضروری ہے کیونکہ وہاں پر عمران خان نے جلسہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم جلسہ کریں گے لیکن وہ یہ جلسہ نہیں کر پائے جبکہ 2013میں ایسا کوئی جلسہ انہوں نے نہیں کیا جو اس لیول کا ہو ،وزیراعظم عمران خان کے 2011کے جلسے کا ریکارڈ یہ ابھی تک نہیں توڑ سکیں ہیں ، ۔ کیا وہ اتنے لوگوں اکٹھے کر پائیں گے کووڈ 19کی وجہ سے لوگوں کے آنے کی توقع کم ہے ، دوسرا فوج مخالف بیانیہ ہے یہ لوگوں کو اتنا زیادہ اپیل نہیں کر رہا ، اب سارا دارومدار ایم این ایز اور ایم پی ایز پر منحصر ہے کہ وہ اس جلسے کیلئے کتنے لوگوں کو لانے میں کامیاب ہوجاتے ہیںتو یہ جلسہ کامیاب ہو جائے اور اگر صورتحال اس کے برعکس ہوئی تو پر عمران خا کا ریکارڈ ، ریکارڈ ہی رہ جائے گا ۔