اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے کسی بھی طور پر استعفے نہیں دے گی ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق پریس کانفرنس کےدوران کہا ہے کہ پی پی پی سمیت دیگر جماعتیں اندر سے ملیں ہوئی ہیں ، پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے کبھی استعفے نہیں دے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اپنے جلسے جلسوس 10 روز کے لیے
معطل کیے ہیں اور وہ کسی قسم کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی ۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران جتھے کے پاس منزل اور وژن نہیں،کے ٹی ایچ واقعہ پورے ٹبر کی نااہلی کا ثبوت ہیں،پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیں جماعت اسلامی بھی لائحہ عمل بنائے گی، حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز 25دسمبر کو گوجرانوالہ سے کرینگے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے تیمرگرہ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی لوئیر دیر کے امیر اعزاز الملک افکاری،ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد زمان، نائب امراء حاجی فضل وہاب،نور الوہاب باچہ،تحصیل امیر بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ریاض محمد ایڈوکیٹ اور جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر فاروق حمید اللہ بھی موجود تھے، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکمران جتھے کے پاس کوئی وژن نہیں تبدیلی کے نعرے سراب ثابت ہوئے جبکہ ملک کے تعلیم اور صحت کا نظام دگرگوں اور درہم برہم ہیں ملک میں سمارٹ کرپشن جاری ہیں انھوں نے کہاکہ مافیاز نے حکومت پر قبضہ کرلیا ہے اور الیکشن میں انویسٹ کرنے والے مافیاز اب دونوں ہاتھوں سے پیسے بٹور رہے ہیں یہی مافیاز پانامہ لیکس میں بھی شامل ہیں لیکن احتساب کرنے والوں سے اوجھل رہے انھوں نے کہاکہ
انصاف کرنے والے ججز خود انصاف کے متلاشی ہیں جبکہ غریب رل رہے ہیں اور امیر کے لئے پیمانے اور ہیں،سینیٹر سراج الحق نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی 25دسمبر سے گوجرانوالہ میں حکومت مخالف تحریک کے دووسرے مرحلے کا آغاز کررہی ہے اگر حکومت نے جلسے جلوسوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے احتجاج اپوزیشن کا آئینی وقانونی حق ہے
حکومت کسی بھی صورت میں ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتی، انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن ریفارمز پر قومی مشاورت وڈائیلاگ کرئے موجودہ قوانین کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ناممکن ہیں اور نتائج گلگت بلتستان کے انتخابات جیسے نکلیں گے،انھوں نے کہاکہ ملک میں انارکی پھیلانا نہیں چاہتے موقع پرست اسٹبلیشمنٹ کو اقتدار پر قبضہ جمانے کا موقع نہیں دینگے،
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ گلگت بلتستان میں الیکشن ہتھیانے والے جشن منارہے تھے جبکہ سرحد پارمودی کشمیر پر قبضہ جما رہا تھا موجودہ حکومت نے کشمیر پر 73سالہ بیانیہ کو تباہ کردیا جبکہ کشمیر پر خارجہ پالیسی کو کمزور کیا انھوں نے کہاکہ کے ٹی ایچ میں اکسیجن نہ ملنے سے ہونے والے اموات حکومت اور محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھول رہے ہیں وزیر اعلیٰ بشمول پورا کابینہ استعفیٰ دیں
پورا ٹبر ہی نااہل ہیں کرونا وبا نے محکمہ صحت کی مخدوش اور بری کارکردگی کو آشکارہ کردیا ہے،انھوں نے کہاپی ڈی ایم اور حکومت ایک ہی سلسلے کے کڑیاں ہیں دونوں نے اقتدار کی باریاں لے رہی ہے ملک آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں دونوں برابر کے حصہ دار ہیں جبکہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی جمہوریت،حقیقی تبدیلی اور خلافت کے نظام کو قائم کرنے کے لئے
جدوجہد کررہی ہے انھوں نے کہاکہ حکومت ایک طرف گالیاں دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف مسائل کے حل کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں تبدیلی کے نعرے سراب ثابت ہوئے،50لاکھ گھروں کا وعدہ دیوانے کا خواب ثابت ہوا جبکہ حکومت نے روزگار دینے کی بجائے 35لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا انھوں نے کہا کہ اسٹیل میل اور ریڈیو پاکستان سے ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکال کرحکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔