اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

موبائل فون کے غلط استعمال نے تباہی مچا دی ہے، بچے وہ چیزیں دیکھ رہے ہیں جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا تھا، وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موبائل فون کے غلط استعمال نے تباہی مچا دی ہے، بچے وہ چیزیں دیکھ رہے ہیں جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا تھا۔ ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جرائم بڑھ رہے ہیں، ریپ کیسز بڑھ رہے ہیں،ریپ کیسز میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دینے کیلئے آرڈیننس لائے ہیں۔وزیراعظم نے

کہا کہ ٹی وی وغیرہ پر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی نقالی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ایسی چیزیں بنائیں جو معاشرے کو اوپر لے جائیں،جو معاشرہ اپنی اقدار اوپر لے جاتا ہے وہ کامیاب رہتاہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب خاندانی نظام تباہ ہوتا ہے تو ریاست قائم نہیں رہتی،آپ ایک بدکردار اور نیک آدمی کو برابر تصور نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں صرف خاندانی نظام پروٹیکشن مہیا کرتا ہے،پاپ اسٹارز نے ڈرگ کو فیشن بنا دیا، پاپ اسٹارڈرگز استعمال کرنے لگے تو یوتھ نے سمجھا برائی نہیں وہ استعمال کرنے لگی۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے کی برائی کو اچھائی بناکر پیش کیا جائے تو وہ پھیل جاتی ہے۔ اسطرح وہاں برائی پھیلی اور خاندانی نظام تباہی کی طرف گیا۔ ہالی ووڈ میں آنے والی تبدیلی 10سال بعد بالی ووڈ پہنچ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال کی تعلیمات کی طرف جانا ہوگا،ہمارے پاس دو راستے ہیں، اچھائی یا برائی کا راستہ۔ گلیمر ہمیں مرغوب تو ہوتا ہے مگر اسکے پیچھے جاکر دیکھیں تو وہ تباہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈرگز اور نشے وغیرہ سے عارضی خوشی یا اطمینان ہوتا ہے،دائمی خوشی آپ کو روحانیت سے میسر آسکتی ہے،اندر کی خوشی اور اطمینان اللہ کی طرف سے آتا ہے اسے آپ بیان نہیں کرسکتے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ موبائل فون کے غلط استعمال نے تباہی مچا دی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…