جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

دوسرے ممالک سے جا کر قرضے مانگنا میری نہیں ملک کی توہین ہے، اپنی ذات کیلئے اپنے والد سے کبھی پیسے نہیں مانگے،وزیر اعظم کا دعویٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک سے جا کر قرضے مانگنا میری نہیں ملک کی توہین ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں میرے لیے اگر کوئی مشکل صورتحال میں دوسرے ملکوں سے جا کر قرضے

مانگتے ہیں تو یہ میری توہین نہیں ہے، میں نے اپنی ذات کیلئے اپنے والد سے کبھی پیسے نہیں مانگے،یہ ملک کی توہین ہے،جب آپ کے ملک کے سربراہ کو پیسے مانگنے پڑتے ہیں۔ تو سارے ملک کا وقار نیچے چلاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ سب پہلے پاکستان اپنے پیر پر کھڑا ہو، آپ کی خارجہ پالیسی ہوتی ہے جب ملک جب آپ اپنے پیر پر کھڑے ہوں۔عمران خان نے کہا کہ اللہ نے جتنا پوٹنشل دیا ہے، صرف ٹورازم کو لیلیں۔ اس کو ٹھیک کرلیں ٹورزام سے اتنے ڈالر آجائیں گے کہ سوئٹزرلینڈ اسی ارب ٹورزام سے کماتا ہے، ہماری ایکسپورٹ، ہمارے شمالی علاقہ جات یہ سوئٹزرلینڈ پلس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملیشیا بیس ارب ڈالر کماتا ہے ہماری ملیشیا سے زیادہ مذہبی ٹورازم، بیچ ٹورازم ماونٹین ٹورازم دنیا میں یونیک ہے۔ جو اس وقت ہماری مائننگ ہے ہمارے پاپس جو منرلز پڑے ہیں پاکستان میں کبھی اس پر توجہ ہی نہیں دی گئی،۔عمران خان نے کہا ہمارے پاس سونے کے ذخائر ہیں، کیا پرابلم ہے، ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے کرنے کیلئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سی پیک کے تحت چائنہ کے ساتھ مل کر ان کی انڈسٹری کی ری لوکشین کے لیے کام کر رہے ہیں،ہم ان کو لانا چاہتے ہیں کیوں کہ وہاں لیبر مہنگی ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…