اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے محدود پیمانے پر شرکت کی جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف
نے والدہ کی نماز جنازہ میں کم افراد کی شرکت پر پارٹی رہنمائوں پرشدیدبرہمی کا اظہار کیا ، سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے والدہ کی نماز جنازہ کے بعد اہم لیگی رہنمائوں سے پوچھا کہ کتنے لوگ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آ ئے تھے ۔جس پر انہیں جواب دیا گیا کہ ڈھائی سے تین ہزار لوگ آئے تھے ۔
لیگی رہنمائوں کے جواب پر پارٹی قائد نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھرتو یہ پارٹی ذمہ داران کی نا اہلی ہے ۔ ایک لیگی رہنما نے نوازشریف سے کہا کہ لاہور میں 3217 صرف ہمارے بلدیاتی نمائندے ہیں، اگر وہ اپنے ساتھ پانچ پانچ لوگ لاتے تو حالات اورہوتے ، اس اہم شخصیت نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب لاہور کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو آ پ کی ہدایت پر ٹکٹیں دی گئی تھیں، ہم ان سے کس طرح پوچھ سکتے ہیں ۔