جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

لیگی کارکن کی کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے کی کوشش، مریم اورنگزیب سیخ پا ہو گئیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی/آئن لائن)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو اپنے مداح کو سیلفی کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا، مریم اورنگزیب نے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے کی کوشش پر ہاتھ جھٹک دیا اور وہاں سے چلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے کے

حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے قریب ایک مداح آکر کھڑا ہوگیا۔پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد مداح نے مریم اورنگزیب سے سیلفی کی فرمائش کی۔مریم اورنگزیب نے سیلفی کی اجازت دی تو مداح نے ایک سیکنڈ انتظار کیے بغیر ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور سیلفی لینے لگا،مریم اورنگزیب نے سیلفی لینے والے شخص کا ہاتھ جھٹکا اور پھر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔‎ قبل ا زیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ بروز ہفتہ مورخہ 28 نومبر کو ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی۔رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ ماجدہ اور سب مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی فرمائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…