پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چوہدری برادران کی نواز شریف کو کال، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد واپسی سے قبل ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملنے کے لئے ان کی رہائش گاہ جائیں گے، جہاں وہ ان کی عیادت کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، اس ملاقات میں

وزیراعظم عمران خان حکومتی امور پر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے کے لئے ٹیلی فون کیا، ان کی چوہدری شجاعت کے صاحبزادے شافع حسین سے گفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ چوہدری شجاعت سے محبت اور عزت کا رشتہ ہے، چودھری شجاعت سے دیرینہ تعلقات ہیں، اس موقع پر وزیراعظم نے دعا دیتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ چودھری شجاعت حسین کو جلد صحت عطا فرمائیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے میاں نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو میں کہا کہ آپ کی والدہ سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی، وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں اور ہمیشہ بہت پیار سے پیش آتی تھیں۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آپ کی والدہ تمام خاندان کیلئے ایک شفیق سائبان تھیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…