اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 37واں اجلاس، پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم کی منظوری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 37واں اجلاس منعقدہوا- اجلاس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم اور دوبارہ نفاذ کی منظوری دی گئی-ایکٹ میں ترمیم سے کمیشن کے ممبران کی تعداد 23 سے بڑھ کر 27 ہو جائے گی اورڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹیوں کی طرز پر تحصیل کی سطح پر بھی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کمیٹیاں بنیں گی-اجلاس میں ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے

یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی جبکہ چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی-کابینہ نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے لئے مجوزہ مسودے کی منظوری دی-یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام 3 سکول،سکول آف پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ، سکول آف الائیڈ میڈیکل سائنسز اور سکول آف پیڈیاٹرک بنیں گے-اجلاس میں بی اے /بی ایس سی،ایم اے /ایم ایس سی پروگرامزکو فیز آؤٹ کرنے کے بعد سرکاری کالجوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی -یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم ہو جائیں گے اور نئے داخلے نہیں ہو ں گے -ڈگری کالج کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کالج، پوسٹ گریجوایٹ کالج کا نام تبدیل کر کے گریجوایٹ کالج رکھا جائے گا اوراسی طرح ایم فل کے لئے پوسٹ گریجوایٹ کالج ہو گا -کابینہ نے رجسٹریشن آف آرگنائزیشن مینجنگ اکاموڈیشن انڈر سیکشن20-Aکیلئے Punjab Destitute and Neglected Children Rules 2019کے مجوزہ مسودے اورکوڈ آف کریمنل پروسیجرکے سیکشن 14-A میں ترمیم کی منظوری دی -کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر کے سیکشن 14-A کو واپس لینے کے فیصلے کی منظوری دے دی -پنجاب موٹروہیکلزٹرانزیکشن لائسنسز رولز2015میں ترمیم کی منظوری دی گئی- 10 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے غیر مجاز کارڈیلرسے رجسٹریشن کے حوالے سے مجاز ڈیلر کے برابر سیکورٹی فیس لی جائے گی جبکہ10 سال سے کم تجربہ رکھنے والے غیر مجاز موٹر کار ڈیلرسے سیکورٹی فیس مجاز ڈیلر کے مقابلے میں دو گنا لی جائے گی-پنجاب فنانس ایکٹ2019 کے تحت زرعی اراضی کے علاوہ نیشنل،صوبائی ہائی ویزاورموٹرویزکے اطراف ریٹنگ ایریا کے باہرعلاقوں کوپراپرٹی ٹیکس کے نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا- سیالکوٹ میں محکمہ اوقاف کی 28 کنال اراضی آرمی کو دینے کی منظوری دی گئی – اجلاس میں لوکل گورنمنٹ لینڈ یو ز پلان رولز 2020 کا جائزہ لیا گیا اور لینڈ یوز پلان رولز کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی -کمیٹی لینڈ یوز پلان کے حوالے سے جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی -اجلاس میں عبدالستار کی کنٹریکٹ اپوائنٹمنٹ بطور چیئرمین/ ممبر پنجاب لیبر ایپلٹ ٹربیونل II ملتان کے ٹرمز اینڈ کنڈیشنزکی منظوری دی گئی-اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار اور وزراء نے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس میں شرکت کا خیر مقدم کیا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت کی اور کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے – وزراء اور سیکرٹریز ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کی تقریبات میں شرکت یقینی بنائیں – اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 21ستمبر 2020ء کو گندم پالیسی کے حوالے سے منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس اور6اکتوبر2020ء کومنعقدہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی-اجلاس میں سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 41ویں،42 ویں اور 43 ویں اجلاس کے فیصلوں اورسٹینڈگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی ا مورکے33ویں،34ویں اور 35 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی-صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی- ٭٭٭

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…