پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

شہباز شریف کو گرفتار کر کے گلگت بلتستان کا الیکشن چُرایا گیا بے بس عمران خان کا بس صرف کس پر چلتا ہے ؟ حیران کن دعویٰ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان کی طاقت صرف شہبا شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پہ

چلتی ہے کیونکہ حکومت چلانا اْن کے بس کی بات نہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بے بس عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پہ چلتا ہے ،شہباز شریف کا شدید کمر درد کے باوجود بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لایا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہباز شریف کو گرفتار کر کے گلگت بلتستان کا الیکشن چْرایا گیا،کرپشن کے بعد غداری کا بیانیہ دفن ہونے کے بعد عمران خان شہباز شریف کی صحت پہ سیاست کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسی بکتر بند گاڑی کی وجہ سے شہباز شریف کی کمر درد میں اضافہ ہوا،یہ عمران خان کی گھٹیا سوچ ہے جس کی وجہ سے شہباز شریف کے ساتھ ایسا ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کی اس طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو مناسب طبی سہولتیں مہیا نہ کرنا عمران صاحب اپنی بڑائی سمجھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…