وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 5واں اجلاس

13  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 5واں اجلاس منعقد ہوا،جس میں وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپور جٹاں روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبو ں کی منظوری دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ وہاڑی ملتان روڈکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دو رویہ کیا جائے گا

اور 86 کلومیٹر طویل وہاڑی ملتان دو رو یہ سڑک کے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 12 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ گجرات جلالپور جٹاں دو رویہ سڑک بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے بنے گی اور15 کلومیٹر طویل گجرات جلالپور جٹاں دو رویہ سڑک کے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیاہے۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 6 مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اورفیصل آباد جڑانوالہ، لنڈیانوالہ روڈ تا ایکسپریس وے سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ فیصل آباد جڑانوالہ تا ایکسپریس وے سڑک کے ساتھ سروس روڈ بھی بنائی جائے گی اورجڑانوالہ میں ریلوے لائن پر فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیالکوٹ رنگ روڈ بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں 500 بیڈ کے جنرل ہسپتال کے منصوبے کے امور پر بریفنگ دی گئی -پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے 500 بیڈ کے 10 جنرل ہسپتال بنانے کے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی- اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی -سیکرٹری بورڈ اور ممبر پی پی پی سیل ڈاکٹر فرخ نوید نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، ڈاکٹر یاسمین راشد،سردار آصف نکئی،تیمور بھٹی، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور بورڈ کے دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی-

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…