پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کس ملک کا جہاز پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد ( آن لائن )رومانیہ میں تیارکردہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک   نے  پاک بحریہ میں شمولیت  اختیار کر لی ۔ جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک کی

کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی  جس میں  پاکستانی حکام اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے شرکت کی ۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے   مطابق  رومانیہ میں تیار کر دہ پی این ایس تبوک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے ،پی این ایس تبوک متعدد نیول آپریشنز سر انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،وزارت دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان پاک بحریہ کیلئے دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا،اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہوچکا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی بحری بیڑے میں اس نے جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…