اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے ایک کروڑ شہریوں کے لیے ابتدائی طور پر کرونا ویکسین منگوانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،100ملین ڈالر بکنگ کے لیے مختص کر دیے گئے،وزیر اعظم سے منظور ی کے لیے مراسلہ بہت جلد بھیج دیا جائے گا،تشویشناک اور ضعیف العمر مریضو ں کو
فوری ویکسین لگائی جائیگی،وزارت صحت کی اہم تجاویز پر سمری تیار کر لی گئی،معلومات کے مطابق وزارت صحت نے ایک سمری تیا رکی ہے جس میں انہو ں نے تجویز دی ہے کہ ایک کروڑ بزرگ اور تشویشناک مریضوں کے لیے کرونا ویکسین بک کرانے کے لیے سو ملین ڈالر مختص کر دیے ہیں،اور کہا گیا ہے کہ کرونا وبا شدید سردیوں میں دوسری لہر آئی ہے جس سے عام شہریوں کے علاوہ بزرگ شہریوں اور وینٹی لیٹرز و دیگر ایسے مریض جن کی حالت تشویشنا ک ہو گی انہیں ویکسین فوری طور پر دی جائیگی،وزارت صحت ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے منظوری لینے کے لیے بریف سمری کے ساتھ ایک تجاویز کا مراسلہ بھی بھیجا جائے گا اور امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد بکنگ کے لیے اقدامات اٹھا لیے جائیں گے۔