جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کی دوسر ی لہر وزیر اعظم عمران خان نے تعلیمی اداروں اور کاروبار سے متعلق بڑا اعلان کردیا‎

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پرتشویش کا اظہار کیا گیا ، کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور سکول بند نہیں کریں گے ، بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔ دریں اثنا تعلیمی اداروں میں بڑھتے کیسز کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ۔اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو ہوگی۔ اجلاس میں آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق فیصلہ ہوگا، علاوہ ازیں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کورونا سے ایک اور ڈاکٹر انتقال کر گیا ۔ڈاکٹر صادق حسین کورونا کے باعث CMH راولپنڈی میں انتقال کر گئے ،ڈاکٹر

صادق حسین کی عمر 55 سال تھی۔ڈاکٹر صادق حسین پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سابق صدر تھے ۔ڈاکٹر صادق حسین پونچھ میڈیکل کالج میں بطور ایسوسی ایشن پروفیسر پیڈیاٹرک خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ڈاکٹر صادق حسین گزشتہ

کئی دنوں سے کورونا کے باعث CMH راولپنڈی میں زیر علاج تھیڈاکٹر صادق حسین کی نماز جنازہ منگل 3 نومبرکو راولاکوٹ میں ادا کی گئی ۔ پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر خبیب شاہد کا ڈاکٹر صادق حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارپیما کے صدر نے ڈاکٹر صادق حسین کی پیشہ ورانہ اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…