اوچ شریف (نیوز ڈیسک) نئے نویلے شادی شدہ جوڑے میں حق مہر پر جھگڑے کا بھیانک انجام ہو گیا۔دلہا نے دلہن کو مارنے کے بعد اپنی گردن بھی کاٹ لی۔یہ واقعہ جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں پیش آیا، جہاں شوہر نے دلہن کو مار کر
اپنی گردن بھی کاٹ لی۔خبر رساں ادارے کے مطابق نئے شادی شدہ جوڑے میں حق مہر کے قیمتی پلاٹ واپس کرنے پر تلخ کلامی ہوئی،حق مہر کا قیمتی پلاٹ واپس نہ کرنے پر جھگڑا مزید شدت اختیار کر گیا۔جس پر شوہر نے غصے میں آ کر اپنی دلہن کو مار دیا اور اپنی گردن بھی کاٹ لی، دولہا کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، یاد رہے کہ محمد اجمل کی نصرت سے چار ماہ پہلے شادی ہوئی تھی جسے حق مہر میں قیمتی پلاٹ لکھ کر دیا گیا تھا، شادی کے بعد خاوند نے پلاٹ واپسی کا مطالبہ کیا اور یہ جھگڑا طول پکڑ گیا جس کا نتیجہ نصرت کی موت پر نکلا اور خود دولہا موت و حیات کی کشمکش میں ہسپتال میں ہے۔