حکومت کا سب سے بڑا دشمن یہ ہے، عمران خان سے لوگوں کا اختلاف کس بات پر ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

11  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مہنگائی کوحکومت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے لوگوں کونفرت نہیں،مہنگائی کے سبب اختلاف ضرورہے، مہنگائی کو وزیر اعظم ختم کریں گے،اپوزیشن جتنے جلوس جلسے کرنے ہیں،

عمران خان کہیں نہیں جارہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں غریب کی بات کرتاہوں اورکرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے کابینہ اجلاس میں دوائیوں کی قیمت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بہت کچھ سیکھاہے،بہت سے وزرا ناتجربہ کاربھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سے لوگوں کونفرت نہیں،مہنگائی کے سبب اختلاف ضرورہے، مہنگائی کو عمران خان ختم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف نے جوغلطیاں کی ہیں وہ گھانٹھیں اپنے دانتوں سے کھولیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے خودنوازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ استحکام کیخلاف عالمی ایجنڈاہے اوریہ اس کا آلہ کاربن رہے ہیں،ساری قوم سے کہتاہوں اپوزیشن کا ایجنڈا خوفناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کواختلاف رائیکاحق ہے،جلسے جلوس کریں، بعدمیں ان کوٹوٹناہے۔ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، ان کوجتنے جلوس کرنے ہیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پرتو کوئی چوری اورکرپشن کا الزام نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…