غیر ملکی کے ساتھ مل کر پاکستان پیٹرولیم افسران نے قومی خزانے کواربوں کا چونا لگا دیا، حیرت انگیز انکشافات

30  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)غیر ملکی کے ساتھ مل کر پاکستان پیٹرولیم افسراں نے قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا چونا لگادیا، نیب نے غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5 افسراں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا احتساب عدالت نے غیر ملکی باشندے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تفصیلات

کے مطابق غیر ملکی کے ساتھ مل کر پاکستان پیٹرولیم افسراں نے قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا چونا لگادیا نیب نے غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5 افسراں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مفرور ملزم غیر ملکی باشندے پاویل میرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردی جبکہ ضمانت پر رہا پی پی ایل کے پانچ افسراں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں سابق ایم ڈی عاصم مرتضی خان ،جنرل منیجر پی پی ایل بزنس ڈیولپمنٹ عبدالواحد ،چیف اکنامسٹ پی پی ایل راحت حسین اور پی پی ایل کے دیگر دو افسران میں سعد اللہ اور معین رضا خان شامل ہیں۔ ریفرنس چئیرمین پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی شکایت پر دائر کیا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پی پی ایل افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے پی پی ایل افسراں نے غیر ملکی کمپنی سے اضافی ریٹ پر معاہدہ کیا عدالت نے ریفرنس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم عاصم مرتضی خان ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں بطور نیب کا گواہ نامزد ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…