بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم اگر حضرت عمر فاروقؓ کے اس فارمولے پر غور کریں تو ہم اس نتیجے پر پہنچیں گے موٹروے کا سانحہ صرف ایک سانحہ نہیں یہ پانچ مختلف آوازوں پر مشتمل ایک بڑا سائرن ہے اس سائرن کی پہلی آواز بتا رہی ہے ہمارے ملک میں ۔۔۔ فکر انگیز انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاید چودھری اپنے کالم ’’بالامستری ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔ہم اگر حضرت عمر فاروقؓ کی شخصیت کو دو لفظوں میں بیان کرنا چاہیں تو ”عدل فاروقی“ لکھ دینا کافی ہو گا‘ حضرت عمرؓ انصاف کے معاملے میں انقلابی تھے‘ یہ عدل کرتے وقت شریعت سے بھی گنجائش نکال لیتے تھے مثلاً حجاز اور شام میں قحط پڑا‘ لوگوں نے بھوک سے تنگ آ کر

خوراک چوری کرنا شروع کر دی‘ آپؓ نے چوری کی سزا معطل کر دی‘ اپنے صاحب زادے کا ایشو سامنے آیا‘ گورنر مصر نے عرض کیا ”جناب ہم شریعت کے مطابق سزا دے چکے ہیں“ مگرآپؓ نے اپنے صاحب زادے کو لٹا کر اپنے ہاتھوں سے کوڑے مارے۔فارس کے ساتھ جنگ میں مجاہدین کم ہو گئے‘ آپؓنے عراق کے عیسائیوں اور مسیلمہ کذاب کے مرتدین کو بھی فوج میں بھرتی کرلیا اور بدکاری کے ایک مقدمے کے دوران نوجوان نے عرض کیا‘ میں اور یہ لڑکی دونوں جوان ہیں مگر ہمارے والدین نے ہماری شادی نہیں کی‘ آپؓ نے دونوں کا نکاح کرا دیا اور لڑکے اور لڑکی کے والدین کو کوڑے مروادیے‘یہ واقعات ثابت کرتے ہیں آپ ؓ انصاف کرتے ہوئے بڑی سے بڑی گنجائش نکال لیتے تھے‘ آپؓ کے دور کا واقعہ ہے‘ آپؓ کے سامنے ایک چور لایا گیا‘ آپؓ نے اسے سزا سنا دی‘ اس نے رو کر عرض کیا ”یہ میری پہلی چوری ہے‘ میرے ساتھ رعایت کی جائے“ آپؓ نے فرمایا‘ تم جھوٹ بول رہے ہو کیوں کہ قدرت کسی شخص کو پہلی یا دوسری غلطی پر سزا نہیں دلاتی‘ انسان جب تک اعتدال سے باہر نہیں نکلتا‘ یہ اس وقت تک پکڑا نہیں جاتا‘ تم بھی عادی چور ہو ورنہ قدرت تمہارے ساتھ رعایت کرتی“ آپؓ کی یہ بات تحقیق کے بعد سچ ثابت ہو گئی‘ مجرم نے تفتیش کے دوران اعتراف کر لیا وہ ماضی میں بھی چوری کی وارداتیں کرتا رہا تھا۔ہم اگر حضرت عمر فاروقؓ کے اس فارمولے پر غور کریں تو ہم اس نتیجے پر پہنچیں گے موٹروے کا سانحہ صرف ایک سانحہ نہیں یہ پانچ مختلف آوازوں پر مشتمل ایک بڑا سائرن ہے اور اس سائرن کے ذریعے قدرت ہمیں ہماری خامیوں کی اطلاع دینا چاہتی ہے‘ اس سائرن کی پہلی آواز بتا رہی ہے ہمارے ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔(باقی تفصیلات جاوید چودھری کےکالم میں ملاحظہ کریں )

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…