ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج کے نام پر پاکستانیوں کوجمع پونجی سے محروم کرنے والوں کی سختی آگئی ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مذہبی فریضہ حج کے نام پر حج ٹورز آپریٹر کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور حج ٹورز آپریٹرز کو ملنے والا حج کوٹہ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہیے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹورز آپریٹرز کے تمام مالی معاملات اور حج کوٹہ کے نام پر بھجوائے گئے حاجیوں کی بھی مکمل تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے اس مقصد کے لئے باقاعدہ ایک آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرے گی اور ٹورز آپریٹرز کے تمام مالی معاملات کا جائرہ لیا جائیگا۔ پاکستان کی مذہبی امور کی وزارت میں 3ہزار حج ٹورز آپریٹرز رجسٹرڈ ہیں جن کو سالانہ کوٹہ 40فیصد حاجیوں کو بھیجنے کا کوٹہ ان ٹورز آپریٹرزکو دیا جاتاہے اوریہ شریف اور غریب پاکستانیوں کو حج کے نام پر لوٹ لیتے ہیں اور سرکاری حج کے مقابل میں ان کے ریٹس دگنے سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حج کے نام پر غریب پاکستانیوں کو لوٹنے کا سلسلہ روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حج ٹورز آپریٹرز کے معاملے اور ملنے والے کوٹہ کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے ئے ایک باقاعدہ آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو 3000 کے لگ بھگ حج ٹورز آپریٹرز کے معاملات اور کوٹہ کا فرانزک آڈٹ کرے گی۔ حکومت ہر سال 40فیصد سے زائد حاجیوں کا کوٹہ ان ٹورز آپریٹرز یں تقسیم کرتی ہے اور یہ اتنی مہنگی حج کراتے ہیں کہ غریب پاکستانیوں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض حج ٹورز آپریٹرز اپنے کوٹہ کو آگے فروخت کرکے کروڑوں روپے کما لیتے ہیں۔ حج کے نام پر یہ کرپشن کئی سالوں سے جاری ہے اس بھاری سکینڈل میں وزارت کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بات کی کبھی تحقیقات کی جائیں گی کہ وزارت کے حکام اپنے اہل خانہ ان کے کتنے لوگوں کو مفت حج اور عمرہ کی سعادت فراہم کر چکے ہیں۔ کیونکہ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ وزیرمذہبی امور کے ماتحت ایک افسر نے اپنے پورے خاندان کے افراد کو مفت حج اور عمرہ کرا چکے ہیں اور کئی سالوں سے مذہبی امور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں اور اپنی چاپلوسی پر اور وزیر کی خوشامد کرکے اس اہم پوسٹ سے چمٹا ہوا ہے اور وزیراعظم نے اس چاپلوس کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرکے تحقیقات کا ہدایت کی ہے ۔ وزارت مذہبی امور میں حج کے نام پر کرپشن معمول ہو چکی ہے جس کو روکنے کا فیصلہ اب عمران خان نے کیا ہے تاکہ ٹورز آپریٹرپاکستانیوں کی جمع پونجی نہ لوٹ لیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…