اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان۔ واضح رہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن کے بعد رد و بدل کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے انکار کر
دیا تھا، اب سولہ ستمبر کو وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے یا نہ کرنے کا اعلان کرے گی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کا امکان ہے لیکن حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔