راولپنڈی (این این آئی) حالیہ بارشوںکے باعث زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ۔ ایم ڈی واسا راجہ شو کت نے بتایاکہ راول ڈیم بھرنے سے راولپنڈی میں ان شاء اللہ ایک سال تک پانی کا بحران نہیں ہوگا ۔ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے کہاکہ شہر سے گزرنے والے نالوں اور نالہ لئی کی بھل صفائی اہم ٹارگٹ تھے ۔
نالہ لئی کے صفائی کے باعث سیلابی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ کراچی اور راولپنڈی میں جغرافیائی اسٹرکچر کا فرق نمایاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نکاسی آب سسٹم بہتر ہونے کے باعث یہاں بارش کے بعد زیادہ وقت نہیں لگتا ۔ انہوںنے کہاکہ مون سون سے قبل نالوں اور نالہ لئی کی صفائی کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔