سید علی گیلانی 10 سال سے نظر بند اور کئی ماہ سے علیل کشمیری رہنما کے بیٹے نے عوام سے بڑی درخواست کردی

25  اگست‬‮  2020

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سینئر ترین علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ نے عوام بالخصوص میڈیا سے تلقین کی ہے کہ وہ انکی صحت یا سیاست کے متعلق کوئی بھی جانکاری تصدیق کرنے کے بغیر شائع نہ کریں۔گیلانی کے صاحبزادے ڈاکٹر نعیم گیلانی، ڈاکٹر نسیم گیلانی اور داماد ظہور الحق گیلانی نے عوام اور میڈیا کے نام ایک اپیل جاری کی ہے۔

اس اپیل میں انہوں نے کہا ہے کہ گیلانی علیل ہونے کے سبب انکے اہلہ خانہ انکی تیمارداری میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ سب ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ انکے لئے سخت ترین ہیں کیونکہ ایک طرف سے گیلانی کی صحت بگڑ گئی ہے اور دوسری جانب اہل خانہ کو انکی سیاست سے جوڑنے کی وجہ سے وہ ذہنی اور جسمانی پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیںـانکا کہنا ہے کہ مفادات رکھنے والے افراد نے گیلانی کی شخصیت کے خلاف مہم شروع کی ہے، سید علی گیلانی کے نام فرضی خطوط اور بیانات منسوب کرنے سے انکی اور انکے اہل خانہ پر ذہنی دباو بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے لوگوں اور میڈیا سے تلقین کی کہ وہ گیلانی کے متعلق غیر تصدیق شدہ یا فرضی بیانات شائع نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ گیلانی کے صحت یا سیاست کے متعلق انکے نمائندے عبداللہ گیلانی سے رابطہ کر کے صحیح معلومات جاننے کی کوشش کریںـسید علی گیلانی گزشتہ دس برسوں سے سرینگر کے حیدرپورہ رہائش گاہ میں نظر بند ہیں اور کئی ماہ سے علیل ہیںـگزشتہ ہفتے حکومت پاکستان نے ان کو ‘نشان پاکستان’ سے نوازا جو پاکستان میں سب سے بڑا سول انعام ہےـگیلانی نے گزشتہ ماہ حریت کانفرس سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…