سکھر(این این آئی ) انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی،سرکاری دفتر میں قومی پرچم الٹا لہرا ڈالا ، اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ قومی پرچم الٹا لہرانے پر موقف دینے سے قاصر،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران کی لاپروائی انتہا کو پہنچ گئی ،جشن آزادی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکھر کے آفس میں عملے نے قومی پرچم الٹا لہرا دیا تاہم6 روز گذرنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر سمیت عملے نے الٹا لہرایا جانے والا قومی پرچم سیدھا کرانا
مناسب ہی نہیں سمجھا دوسری جانب قومی پرچم کی بے حرمتی پر ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہوئے ہیں،شہری قومی پرچم الٹا لہرانے اور اسے درست نہ کرنے پر انتہائی مایوسی کاشکار ہوگئے واضع رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سکھر کا دفتر شہر کے گنجان آبادی کے علاقے اور میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے نزدیک ہے ،اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ قومی پرچم الٹا لہرانے پر موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔