ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایئرکنڈیشن گرمی بڑھانے کا سبب بننے لگے، ہائیڈرو فلوروگیس کے ماحول پرگرمی بڑھنے کی صورت میں نقصانات سامنے آنے لگے

datetime 20  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) کراچی میں لاکھوں ایئرکنڈیشن گرمی بڑھانے کا سبب بننے لگے،گرمی کا زور کم کرنے کے لئے شہری ہزاروں روپے خرچ کرکے اے سی خرید کر گھرکوٹھنڈا تو کرلیتے ہیں مگر یہ اے سی ماحول کیلئے مشکل کا سبب بن رہے ہیں۔کراچی میں ہزاروں رہائشی عمارتیں قائم ہیں۔ یہاں موجود درجنوں فلیٹس اور مکانات میں لاکھوں ائیرکنڈیشنر نصب ہیں۔ماہرماحولیات ڈاکٹرظفراقبال شمس نے بتایاکہ پہلے گھروں میں سامنے اورپیچھے کی طرف کھلی جگہ چھوڑی جاتی تھی تاہم اب ایسا نہیں دکھائی دے رہا۔دنیا بھرمیں اے سی اور فریج سمیت ٹھنڈک حاصل کرنیوالے

آلات میں ڈالنے والی ہائیڈرو فلوروگیس کے ماحول پرگرمی بڑھنے کی صورت میں نقصانات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان اس کیمیکل گیس استعمال کرنیوالوں کی فہرست میں نمایاں نمبر پر نہیں لیکن کراچی میں برادشت سے باہر ہوتی گرمی میں اس گیس کا بھی کچھ کردار ہے۔ڈاکٹرظفراقبال شمس نے بتایا کہ قدرتی ماحول کوبچانے کیلئے پودے اوردرخت لگانے کاکلچرختم ہورہا ہے۔ ماہرین نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی اپنی جگہ مگرشہروں میں درجہ حرارت بڑھنے کی بڑی وجہ خود انسان کے اپنے کام ہیں۔ ماحول دوست سرگرمیوں سے اربن ہیٹ آئی لینڈ ایفکٹ سے کچھ حدتک بچاجاسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…