جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

شوکت عزیز کہا ںسے آیا حفیظ شیخ کہاں سے آیا، موجودہ حکومت کے وزیر اور مشیر کہاں سے آئے ہیں؟شہباز گل، زلفی بخاری، ندیم بابر، سمیت دیگر کی نیشنلٹی جے یو آئی(ف) کے حکومت پر تابڑ توڑ حملے ، بڑا اعلان

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ چودہ اگست ہم رسمی طور پر مناتے ہیں، حقیقت میں ہم آج بھی آزاد نہیں ،شوکت عزیز کہا ںسے آیا حفیظ شیخ کہاں سے آیا، موجودہ حکومت کے وزیر اور مشیر کہاں سے آئے ہیں،شہباز گل، زلفی بخاری، ندیم بابر، سمیت دیگر کی نیشنلٹی باہر کی ہے،

ہمارے تمام معاملات بیرون ملک میں طے ہوتے ہیں،ملک بھر میں ہم جلسے اور مظاہرہ شروع کر رہے ۔ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم جب کہتے ہے کہ ہمارا ملک آزاد نہیں ہے تو ہمیں باتیں سننے کو ملتی ہے ، چودہ اگست ہم رسمی طور پر مناتے ہیں، حقیقت میں ہم آج بھی ازاد نہیں ہے،اگر ہم آزاد ہوتے تو ہم اپنے فیصلے خود کرتے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ شوکت عزیز کہا ںسے آیا حفیظ شیخ کہاں سے آیا، موجودہ حکومت کے وزیر اور مشیر کہاں سے آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گل، زلفی بخاری، ندیم بابر، سمیت دیگر کی نیشنلٹی باہر کی ہے، ہمارے تمام معاملات بیرون ملک میں طے ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری داخلہ اور خارجہ پالیسی باہر طے ہوتی ہے، ہم ہر وقت عالمی اسٹیبلشمنٹ کے محتاج ہوتے ہیں، ہم آزاد نہیں ہے اس لیئے ہم نے پاکستان میں پندرہ ملین مارچ اور آخر میں آزادی مارچ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے تحاریک چلائی ، ملک بھر میں ہم جلسے اور مظاہرہ شروع کر رہے ، ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کو کھا سے لاکر ہم پر مسلط کیا گیا ، چند روز قبل وزیر خارجہ کا بیان آیا اس کے بعد وفاقی کابینہ کی ایک خاتون ممبر نے اس بیان کی تردید کی ،اس سے واضح یہ ہوتا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مختلف لابیز کے لوگ موجود ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب ہمارا بہترین دوست ہے ، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستانیوں کا ساتھ دیا ہے ، موجودہ حکومت کے بیانات سے سعودی حکام ناراض ہوئے ہیں ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ سعودی عرب کے تعاون سے پاکستان اج اس مقام تک پہنچا ہے،نا اہل اور سلیکٹیڈ حکومت نے سعودی عرب کو بھی ناراض کردیا ہے ،موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے بعد اب آرمی چیف سعودی حکام کو منانے گئے ہیں،نا اہل حکمران جو بھی کہے مگر ہم سعودی حکام کو یقین دلاتے ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپ کے ساتھ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…