پارلیمان کسی شخص کو صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی ،حکومت آگ سے کھیلنا بند کرے، رضا ربانی کا انتباہ

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) سابق چیئر مین سینٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کو ایوان میں طلب کر کے کراچی کے حوالے سے بیان پر وضاحت لیں ،آرٹیکل 234ٹو کے تحت حدود کے تعین کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے ،پارلیمان کسی شخص کو صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی ،حکومت آگ سے کھیلنا بند کرے،حکومت اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے راستے پر چل رہی ہے ،اگر کسی نے ایسا کیا تو اجازت نہیں دیں گے ،کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا۔ جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کراچی کے حوالے سے آئینی آپشن زیر غور ہیں ،کراچی صوبہ سندھ کا درالحکومت ہے ،اٹارنی جنرل کو ایوان میں طلب کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اٹارنی جنرل کو ایوان میں آکر وضاحت دینا ہوگی ،آرٹیکل 234ٹو کے تحت حدود کے تعین کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے ،پارلیمان کسی شخص کو صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی ،حکومت آگ سے کھیلنا بند کرے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نہیں چاہتے ایسا معاملہ پیدا ہو جس کے اداروں میں تناو آئے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے راستے پر چل رہی ہے ،اگر کسی نے ایسا کیا تو اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ _1962کے آئین کی طرز پر ون یونٹ بنانے کی کوشش نہ کی جائے ،کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…