ڈیرہ اسماعیل خان(آن لاین) جے یو آ ئی مر کز ی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ختم نبو ت ؐ کی تو ہین کر نے والے مر تد کا وکیل امریکہ ہو سکتا ہے تو پھر ہم کو غا ز ی فیصل خا لد کی وکا لت سے کوئی نہیں رو ک سکتا 7 ستمبر کو پشاور میں قا دیا نیو ں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے حوالے سے جے یو آ ئی بڑی کانفر نس کا انعقا د کر یگی کانفر نس میں تمام مذہبی جما عتو ں کو دعوت دی جائیگی جس میں غا زی فیصل کو
قانونی سہولت دینے کے لئے مشتر کہ حکمت عملی اپنا ئی جائیگی وہ جامع مسجد ابو بکر ؓ صدیق میں جے یو آ ئی کی ضلعی شوریٰ تحاصیل عاملہ اور یونٹو ں کے امرا ء نظما ء کے مشتر کہ اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے اس موقع جے یو آ ئی صو بہ خیبر پختونخوا ہ کے امیر مولانا عطاء الرحمان، صو با ئی جنر ل سیکرٹر ی مولانا عطاالحق درویش، صو با ئی عہدیدارا ن مولانا عزیز احمد اشر فی، مولانا احمد علی درویش، حاجی عبدالسلا م، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں جے یو آ ئی کے پارلیما نی لیڈر مولانا لطف الرحمان، ضلعی جنر ل سیکرٹر ی چو ہدر ی محمد اشفاق بھی مو جو د تھے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کو متحد کر تے میں کامیا ب ہو ئے لیکن دو بڑی جما عتو ں نے استقامت کا مظا ہر ہ نہیں کیا دو بڑی جما عتو ں کی وجہ سے اپوزیشن ادادتاً تقسیم حادثا تی طور پر نہیں سینٹ چیئر مین کے خلاف تحر یک عدم اعتما د میں اپوزیشن کی دو بڑی جما عتو ں کے ووٹ بک گئے آرمی چیف کی مدت ملا زمت میں توسیع کے قانون بنا تے وقت اور دہشت گر د ی کے خلاف بین الاقوامی دبا ؤ پر جو بل پا س ہوا اس کے لئے بھی اپوزیشن کی دو بڑی جما عتو ں نے ہمیں اعتما د میں لئے بغیر ووٹ کا استعما ل کیا انہوں نے کہا کہ جس جما عت کو اپوزیشن ناجائز سمجھتی ہے اس کے ساتھ بیٹھنے کا تُک کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی قانون سازی میں بھی اسٹیبلشمنٹ رکاوٹ ہے اور مذہبی قوت کو اقتدار میں آنے سے روکنے میں
بھی یہی اسٹیبلشمنٹ رکاوٹ ہے جو رویہ ہمارے ساتھ انگریز کا تھا وہی اب یہا ں کی اسٹیبلمشنٹ کا ہے اسٹیبلشمنٹ مدا خلت نہ کر تی تو جے یو آ ئی آ ج بر سر اقتدار ہو تی اور ہم نے ملین مارچ اور آزادی مارچ سے یہ ثابت کیا ہے کہ آزاد ی مارچ کو کوئی تاریخ دان نظر انداز نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ جو قوتیں مذموم ایجنڈ ے کی تکمیل کیلئے پی ٹی آئی کو بر سر اقتدار لا ئیں وہ تیز ی سے اس ناجا ئز حکومت کے ذریعے اس ایجنڈے کی
تکمیل میں مصروف ہیں پی ٹی آئی کا خا تمہ یقینی ہے ان سے ملکی معیشیت نہیں سنبھا لی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جو لو گ خود قا بل اصلا ح ہیں وہ مدارس کی اصلا ح کی بات کر تے ہیں پاکستان میں کشمیریو ں کے انسانی حقوق کی بات کر نا جائز اور فاٹا کے عوام کے انسانی حقوق کی بات کر نا جرم ہے بیرو نی آقا ء ہمار ے حکمرا نو ں کیلئے اہم اور اپنی قو م کی حیثیت ثانو ی ہے اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے جے یو آئی خیبر پختونخواہ کے
امیر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گر د ی کے حوالے سے جو بل پارلیمنٹ سے پاس کرا یا گیا ہے جے یو آ ئی نے اس بل کی حما یت میں ووٹ نہیں دیا ایف اے ٹی ایف بین الاقوامی ایجنڈ کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آ ئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی کارکن تیاریا ں شروع کر دیں ہم کسی کے لئے میدا ن خا لی نہیں چھوڑینگے جے یو آ ئی اس صو بے خیبر پختونخواہ کی طاقت ور جما عت ہے جو کارکن ہمارے پاس ہیں وہ کسی جما عت کے پاس نہیں اجلاس سے صو با ئی جنر ل سیکرٹر ی مولان عطاء الحق درویش اور ضلعی جنر ل سیکرٹر ی چوہدر ی اشفاق نے بھی خطا ب کیا۔