لاہور (آن لائن) ماہرین طب نے قربانی کے جانوروں کا گوشت ابال کر پکانے و استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فرزندان اسلام قربانی کا گوشت کھاتے وقت حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھیں اور گوشت کو اچھی طرح ابال کر پکایا واستعمال میں لایاجائے تاکہ اس میں موجود جراثیم ختم ہو سکیں ۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ گوشت کابے دریغ استعمال انسان کو کئی پیچیدگیوں میں مبتلا کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ گوشت میں موجود کثیر تعداد میں لحمیات گوشت کے زیادہ استعمال سے انسان کو جگر اور دل کے امراض میں مبتلا کرسکتی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ زیادہ گوشت کے استعمال سے قبض ، معدہ کی تیزابیت اور بعض صورتوں میں اسہال کااندیشہ بھی رہتاہے۔ انہوںنے کہاکہ گوشت کا زیادہ استعمال خون میں کولیسٹرول بڑھاتا ہے لہٰذا فرزندان توحید عید پر قربانی کاگوشت کھانے کے ساتھ ساتھ تازہ سبزیوں کے سلاد کااستعمال بھی یقینی بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ قربانی کے گوشت کو زیادہ دنوں تک فریج میں رکھ کر استعمال کرنے سے بھی اجتناب برتاجائے کیونکہ اس سے معدے ، انتڑیوں کی بیماریاں پھیلنے کا امکان ہوتاہے ۔ انہوںنے گوشت کو ہوادار اور جالی والی جگہوں پر رکھ کر خشک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ اس میں موجود جراثیم تلف اور فاضل مادے مناسب طریقے سے خارج ہوسکیں۔ ماہرین طب نے قربانی کے جانوروں کا گوشت ابال کر پکانے و استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فرزندان اسلام قربانی کا گوشت کھاتے وقت حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھیں اور گوشت کو اچھی طرح ابال کر پکایا واستعمال میں لایاجائے تاکہ اس میں موجود جراثیم ختم ہو سکیں ۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ گوشت کابے دریغ استعمال انسان کو کئی پیچیدگیوں میں مبتلا کرسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گوشت میں موجود کثیر تعداد میں لحمیات گوشت کے زیادہ استعمال سے انسان کو جگر اور دل کے امراض میں مبتلا کرسکتی ہیں ۔