کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے جمعہ تک بازار اور شاپنگ مال رات12بجے تک کھلنے کا اعلان کردیا، بدھ کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے جمعہ 31جولائی تک صوبے بھر میں شاپنگ مالز،
دکانیں، اسٹور، مارکیٹیں صبح 9سے رات 12بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ، اجازت کا اطلاق کورونا وائرس سے بچائو کی تمام احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کرنے سے مشرو ط کیا گیا ہے ۔