جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری بار وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت کا بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری بار وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ، آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جمعرات کے روز خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آج جمعہ کے روز ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہا ہوں

حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف لیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع جبکہ ایک بار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی جانب سے بطور وکیل پیش ہونے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ سپریم کورٹ میں منطقی نتیجے پر پہنچنے کے بعد وہ اپنے عہدے پر واپس آگئے تھے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے بعد بھی انہوں نے اپنے عہدے کا حلف تو اٹھالیا تھا لیکن کچھ عرصے بعد کیس سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت کے لئے مقرر ہونے پر انہیں ایک بار پھر وفاقی وزارت قانون چھوڑنا پڑی اور چند روز قبل سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کا لعدم قرار دینے اور اثاثہ جات کا معاملہ مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر کو بھیجے جانے کے بعد کیس ختم ہو گیا تھا جس کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم آج تیسری بار وفاقی وزیرقانون کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔  حکومت کا بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری بار وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ، آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جمعرات کے روز خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آج جمعہ کے روز ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہا ہوں

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…