ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

کووڈ 19 کا کیا مطلب ہے؟ وزیر مملکت زرتاج گل کا جواب سن کر آپکی بھی ہنسی نکل جائیگی

datetime 21  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت زرتاج گل نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں۔” اب ایک وزیر کو اگر کووڈ 19 سے اتنی زیادہ آگاہی ہے تو عوام کی معلومات کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔

واضح کہ گزشتہ روزکورونا کے سبب ریکارڈ 153 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 382 ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 604 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 63 ہزار 504 مریض صحت یاب ہو گئے۔صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 64 ہزار 216 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔سندھ میں 65 ہزار 163، خیبرپختونخوا میں 20 ہزار 790، بلوچستان میں 9 ہزار 162، اسلام ا?باد میں 10 ہزار 279، آزادکشمیر میں 803 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 253 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 347 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 1 ہزار تیرہ، خیبر پختونخوا میں 789، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اور آزاد کشمیر میں 17 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…