ہنزہ (این این آئی)گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن تدریسی عمل شروع کر نے کی تیاری مکمل کرلی گئی اور باضابطہ آغاز (آج)پیرسے ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق وادی ہنزہ میں بچوں کو گھروں میں رہتے ہوئے تعلیم دینے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور اس مقصد کیلے ہنزہ کے
تمام اسکولوں نے سوشل میڈیا کو تدریسی عمل کیلئے پلیٹ فارم بنا لیا ہے۔اس ضمن میں اسکول کی ایک اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوم ورک دیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالب علموں کی کارکردگی چیک کرنے اور بچوں کی معاونت کے لیے اساتذہ بچوں کے گھروں پر جا ئیں گے اور سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے بچوں کی مدد اور رہنمائی کر ینگے