اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی شب برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شہری گھروں میں شب برات کی عبادات کریں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ احکامات
کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔دوسری جانب محکمہ اوقاف پنجاب نے بھی شہریوں کو شب برات پر گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایات کی ہے۔یاد رہے کہ آج ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔