اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔سوشل میڈیا پرٹرک پر ترپال ڈال کر مسافروں کو کراچی سے کوئٹہ پہنچانے کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں کئی مسافر ٹرک میں سوار ہیں۔ملک کے مختلف شہروں
سے سینکڑوں افراد کو اسی طرح کوئٹہ پہنچایا گیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ان سے ہزاروں روپے بھی اینٹھے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے اس سے قبل کراچی سے ٹرک کے ذریعے مہمند آنے والے 54 افراد کو گرفتار کیا گیاتھا۔