اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری، امیر قطر سے ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوئی ، دونوں رہنماوں کا افغان مفاہمتی عمل کی بھر پور حمایت کا اعلان ، امریکہ افغان طالبان معاہدے پر کل ہفتہ کو دستخط ہوں گے جمعرات کے روز جاری اعلامے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ قطر میں امیر قطر سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں
دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوئی ہے دونوں ممالک نے سماجی و معاشی پارٹنر شپ کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ طالبان معاہدے میں قطر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کی بھر پور حمایت کرتے ہیں امید ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز افغان عمل کے لئے کردار ادا کریں گے۔ امریکہ طالبان معاہدے پر 29 فروری کو دستخط ہوں گے جس کے بعد افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کا آغاز ہو گا۔