اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ ، ریلیف پیکج کے تحت 160ارب کا پیکج منظور کر لیا گیا ہےجس میں پیٹرولیم منصوعات سمیت دیگر اشیا میں کمی لائے جائے گی ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 14روپے کمی کا فیصلہ
کیا گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے مسلسل مخالفت کےباوجود وزیراعطم عمران خان نے غریب عوام کیلئے ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے 160ارب کا پیکج بھی منظور ہو گیا ہے ۔ پٹرول کےساتھ300یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی3روپے کم کی جائے گی۔ اس ریلیف پیکج کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔