ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

24  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوران صدارت سرگرمیوں اور اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والے ادارے ’فیکٹبا ڈاٹ ایس ای‘ کی جاری کردہ رپورٹ کی مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پسندیدہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر ایک دن میں سب سے زیادہ ٹوئٹ اور ری ٹوئٹس کرنے کا صدارتی ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔رپورٹ کے مطابق 22 جنوری 2020 کو امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 25 منٹ تک امریکی صدر نے ٹوئٹر پر 125 ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کیں جو کسی بھی ملک کے صدر کی جانب سے ایک دن میں ٹوئٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ٹرمپ نے اس دوران زیادہ تر وہ ویڈیوز، پیغامات اور تصاویر شیئر کیں جو ان کیخلاف جاری مواخذے کی کارروائی کے خلاف تھیں۔اس سے قبل یہ اعزاز ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی حاصل تھا جو انہوں نے تقریباً ایک ماہ قبل حاصل کیا تھا جب انہوں نے ایک دن میں 123 ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کی تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا ریکارڈ 12 دسمبر 2019 کو بنایا تھا اور یہ وہ دن تھا جب کانگریس کے ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے ان کیخلاف مواخذے کے حوالے سے دو آرٹیکلز کی منظوری دی تھی۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کا صدر بننے سے پہلے ایک دن میں سب سے زیادہ ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کا اپنا ریکارڈ جنوری 2015 میں قائم کیا تھا جب انہوں نے 161 پوسٹس کی تھیں جن میں سے زیادہ تر ان کے رئیلٹی شو کے حوالے سے تھیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 مارچ 2009 میں ٹوئٹر جوائن کیا، اب ان کے ٹوئٹر پر تقریباً 7 کروڑ 14 لاکھ 51 ہزار فالوورز ہیں اور وہ اب تک 48 ہزار 147 ٹوئٹس کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…