اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

2020ء مڈٹرم الیکشن کا سال مستقبل صرف پاکستان اورعوام کا ہے،حکمرانوں کو بتا دیا گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس ہونے جارہا ہے جس میںمہنگائی کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا اور اس کے خلاف احتجاج بھی ہوگا ،حکومت نے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتار اور مصروف کرنے کا طریقہ ایجاد کیا ، مستقبل صرف پاکستان اورعوام کا ہے

اور 2020ء میں مڈٹرم انتخابات کے ذریعے عوام کو اس حکومت سے چھٹکارا ملے گا۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہریارآفریدی نے فیصل آباد سے ایک شخص کو پکڑنے کا دعوی کیا تھا جن لوگوں کو پکڑا گیا انہیں عدالت میں پیش کریں۔ یہ بھی کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ سے منشیات برآمدگی کی ویڈیو اور فوٹیج موجود ہے اور وہ خود بھی دیکھی ہے اور وزیر اعظم کو بھی دکھائی ہے لیکن حیرت ہے کہ عدالت میں پیش نہیں کی جارہی ہے ۔ہمیں وہ ویڈیو دکھائیں جس کے بل بوتے پر آپ پوری دنیا میں ہمارے خلاف میڈیا ٹرائل اور پراپیگنڈا کر رہے ہیں ۔‎ اے این ایف کے پراسیکیوشن نے عدالت میں کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی چیز نہیںجبکہ وفاقی وزیر اور اے این ایف کے افسران کے بیانات کا ہمارے کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ اس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ یہ سیاسی انتقام ہے اور حکومت نے بد ترین اور گھٹیا ترین جھوٹا مقدم قائم کیا ہے ۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایک طریق کار کے تحت اپوزیشن کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات درج کئے گئے اورگرفتاریاں کی گئیں ۔ لیکن ہم عوامی مسائل پر بھرپور لائحہ عمل بنائیں گے اور اس پر احتجاج بھی ہوگا ۔ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ لوگوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے جبکہ کاروبار بند ہو چکے ہیں ۔ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس ہونے جارہا ہے

جس میں اس سے متعلق لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ انہوں نے نواز شریف کی ادھوری میڈیکل رپورٹس اور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی تصویر وائرل ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بھی حکومت کا گھٹیا پن ہے اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ جو شخص گھر سے ہسپتال جا سکتا ہے اور گھر آ سکتا ہے کیا وہ کھانا کھانے ریسٹورنٹ نہیں جا سکتا ۔ حکومت کا کوئی مستقل نہیں اور صرف پاکستان اور عوام کا مستقبل ہے ،2020ء میں مڈٹرم انتخابات ہوں گے اور عوام کی اس حکومت سے جان چھوٹے گی ۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…