بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سینٹ کا ضمنی الیکشن،متحدہ اپوزیشن کے فرزند علی وزیر اور تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ میں مقابلہ،ووٹنگ مکمل، نتائج کا اعلان کردیاگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹ کا ضمنی الیکشن،متحدہ اپوزیشن کے فرزند علی وزیر اور تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ میں مقابلہ،ووٹنگ مکمل، نتائج کا اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق سینٹ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ نے 104 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے

امیدوار فرزند علی وزیر نے 31 ووٹ لے سکے۔مجموعی طور پر 145 اراکان میں سے 139 نے ووٹ پول کیے جن میں سے 135 ووٹ درست قرار جبکہ 4 ووٹ مسترد ہوئے، 6 ارکان نے ووٹ پول نہیں کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان نے آخری ووٹ پول کیا۔ جماعت اسلامی کے 3 ارکان سینیٹ الیکشن سے لاتعلق رہے جبکہ تین ارکان بیرون ملک ہونے کے سبب ووٹ پول نہ کر سکے۔خیال رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر خانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خانزادہ خان نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ مستعفی ہونے والے سینیٹر خانزادہ خان کے صاحبزادے ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن جیتنے پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ذیشان خانزادہ کومبارکباد دی ہے- وزیراعلی نے کہا کہ ذیشان خانزادہ کی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کی جیت ہے-انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کوایک اور شکست کے بعد منفی سیاست سے دستبردار ہوجاناچاہیے کیونکہ عوام میں اپوزیشن کی ساکھ مکمل ختم ہوچکی ہے- انہوں نے کہاکہ 22کروڑ عوام پاکستان کی تاریخ کی سب سے شفاف حکومت اور قیادت کے ساتھ ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…