اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کی تقرری میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نئے نام مانگ لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اع ظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے حکومت او راپوزیشن سے نام
مانگے گئے ہیں اور درخواست کی گئی ہے کہ دو ارکان کی تقرری کیلئے3,3نام فراہم کیے جائیں۔ ذرائع کے طابق وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے نام ملنے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے بجھوائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمیشنز نے حکومت کے مقرر کردہ ارکان سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی۔