بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت نے مولانافضل الرحمان کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جے یو آئی (ف) کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے قانونی وآئینی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں دھرنے کے شرکاء کو کسی گراؤنڈ یا پارک میں

اجتماع و تقاریر کرنے کی اجازت پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق جو فیصلہ صادر فرمایا تھا اسکی روشنی میں اگر دھرنا شرکاء سے نمٹا جائے تو قانونی رائے کیا ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی فیصلہ میں واضح ہدایات ہیں کہ عام شہریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہ ہونے دیا جائے اور ٹریفک کی روانی بحال رہنا چاہئیے، جس کسی نے دھرنا یا مارچ کرنا ہے تو وہ کرے تاہم اجتماع اور دھرنا اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت لیکر کسی پارک یا گراؤنڈ میں دیا جا سکے گا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی صورت میں اسلام آباد کو دھرنا سے پاک کرنے کیلئے قانونی اقدامات اٹھانے کا حتمی فیصلہ رواں ہفتہ کریگی، جبکہ جمعیت علماء اسلام ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ د ھر نے، جلوس ور مارچ سے متعلق کسی سے بھی اجازت طلب نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومت سے کسی پارک یا گراؤنڈ کی استدعا کریں گے، مری روڈ، ، شاہراہ دستور، ایکسپریس، ہائی وے پر عوامی سمندر ہو گا وہاں قانون کی نہیں سنی جائے گی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…