اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سات ملزمان نے پلی بار گینگ کرلی ۔بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔7 ملزمان نے پلی بارگینگ کر لی، ملزمان میں حماد شاہد، عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال، محمد توصیف، عامر اور سراج شاہد شامل ہیں۔
نیب نے پلی بارگیننگ کرنے والے ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا۔ڈپٹی ڈاریکٹر نیب قمر شہزاد نے ملزمان کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کر دیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر قمر شہزاد نے بتایاکہ ملزماں نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے اور چیئرمین نیب نے درخواست منظور کی ہے۔ جج محمد بشیر نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا آپ لوگوں پر پلی بارگین کے لئے کسی کا دباؤ ہے ؟ ملزمان نے بتایاکہ کسی قسم کا کوئی دباؤں نہیں ہے ہم اپنی خوشی سے پلی بارگینگ کر رہے ہیں،احتساب عدالت نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم طارق بیگ نے 33، محمد اقبال نے 32 ایکڑ زمین واپس کی، ملزم عامر نے 40, سراج شاہد نے 50 ایکڑ زمین واپس کی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم عبدالغنی سے 37ایکڑ، حامد شاہد سے 34 ایکڑ زمین واپس لی گئی، 10 ارب 66 کروڑ روپے کی زمین پاکستان اسٹیل مل کو واپس دلوا دی گئی ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں ملزم محمد توصیف نے 42 کروڑ روپے نقد بھی واپس کئے۔تفتیشی آفسر نے بتایاکہ ملزم محمد توصیف وعدہ معاف گواہ بھی بھی بنایا گیا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق سات ملزمان سے ریکور کی گئی زمین کا اسٹیل مل کو واپس دے دی گئی۔