اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لیاقت قائم خانی کی دوسری تجوری بھی کھول لی گئی ہے۔ مگر اس میں سے صرف دو فائلیں ہی برآمد ہوئی ہیں۔ پہلی تجوری کی طرح اس سے میں کوئی قیمتی ہیرے جواہرات اور نقدی برآمد نہیں ہوئی۔ یادرہے کہ نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی کے گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی اثاثے اور جدید اسلحہ برآمد کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی پارکس
لیاقت قائم خانی کے گھرپر کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں،بانڈز،جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئیں۔چھاپے کے دوران8لگژری گاڑیاں اور جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سونا ،قیمتی زیورات اور ان کے علاوہ کراچی اورلاہورکے بنگلوزکی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔ان کے گھر سے 4 بائی 6فٹ کے 2 لاکرز بھی پکڑے گئے ہیں۔