پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ظالمانہ بجٹ اور بے جا ٹیکسوں کے خلاف انجمن تاجران نے متفقہ طور پر2دن مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

datetime 7  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)ظالمانہ بجٹ اور بے جا ٹیکسوں کے خلاف فیصل آباد کے تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا‘ اس سلسلہ میں ہنگامی اجلاس سٹی کلاتھ بورڈ کے آفس میں ہوا جس میں سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین و سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ‘ صدر جاوید ظفر‘ سٹی کلاتھ بورڈ کے صدر شیخ امجد عقیل جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ کے علاوہ شہر بھر کی مارکیٹ کے منتخب عہدیداروں نے شرکت کی‘

اور متفقہ طور پر 8-9 جولائی بروز سوموار اور منگل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین و سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ‘ صدر جاوید ظفر‘ سٹی کلاتھ بورڈ کے صدر شیخ امجد عقیل جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجروں پر جو ظلم ڈھا رہی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی‘ بے جا ٹیکسوں سے ہمارے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں اور تاجروں میں خوف طاری ہو گیا ہے‘ یہ حکومت تاجروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے اور ہمارے بچوں سے نوالہ چھیننے کی درپے ہے مگر تاجر متحد ہیں ہم اپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور اپنا حق چھین لیں گے‘ انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر بے جا ٹیکس نہیں دیں گے‘ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ تاجروں پر لگائے گئے بے جا ٹیکسز ختم نہ کئے گئے تو ہم اپنے احتجاج کی دائرہ وسیع کریں گے اور اس وقت تک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مان لئے جاتے‘  اجلاس میں موجود تمام تاجروں نے ہڑتال کی حمایت کی اور کہا کہ ہم اپنے قائدین کے شانہ بشانہ ہے۔  ہنگامی اجلاس سٹی کلاتھ بورڈ کے آفس میں ہوا جس میں سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین و سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ‘ صدر جاوید ظفر‘ سٹی کلاتھ بورڈ کے صدر شیخ امجد عقیل جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ کے علاوہ شہر بھر کی مارکیٹ کے منتخب عہدیداروں نے شرکت کی

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…