منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اربوں ڈالرز کے قرضے کے بعد چین کا پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی گرانٹ بھی دینے کا فیصلہ، بڑی خبر سنا دی گئی

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی کے خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے اور چین پاکستان میں سماجی ترقی کے شعبے کے لئے 1ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار خسرو بختیار نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چین کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی گرانٹ کو پاکستان میں تعلیم،صحت،صاف پانی،غربت میں کمی سمیت دیگر شعبوں میں استعمال کیا جائے گا

انہوں نے کہا اگلے مرحلے میں انڈسٹری اور ایگریکلچر کے شعبوں کوترقی دی جائے گی۔ کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے اور خصوصی طور پر نجی شعبے بھی صنعتی ترقی میں اپناکردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ چین نے پاکستانی 313اشیاء کو چینی منڈیوں میں فری رسائی دی ہے جسکا پاکستان پورا فائدہ اٹھائے گا کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت سی پیک کے تحت کاوبار کو وسیع کرنا چاہتی ہے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی نے بتایا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان منہ کھر کی بیماریوں کے لئے فری زون پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئے گئے ہیں اسکے علاوہ صنعتی شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت خصوصاً مغربی حصوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور ہم چین کے لائیو سٹاک،فشنگ اور ریسرچ سمیت دیگر شعبوں میں تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا حکومت تمام ریاستی اداروں کو مستحکم کرے گی اور معیشت کی بہتری کے لئے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اورگوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…