پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس! آصف زرداری کیخلاف گھیرا مزید تنگ سابق صدر کےبیان کے بعد کن تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پاکستان و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے بیان کے بعد تین شوگر ملوں کے منیجرزکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق فنانس منیجر شوگر ملز ٹنڈو محمد کاظم علی کو گرفتار کیا گیا جس نے اومنی گروپ کے ساتھ مل کر 846 ملین روپے کی خورد برد کی۔ فیصل ندیم نے 4 کروڑ روپے جعلی

دستاویزات کے ذریعے سندھ حکومت سے وصول کیے جبکہ جعلی کاغذات کے ذریعے اربوں روپے کے قرض بھی لئے۔جبکہ تیسرا ملزم امان اللہ فنانس منیجر خوشکی شوگر ملز نے جعلی فرم بنا کر سندھ حکومت سے دو کروڑ کی سبسڈی لی اور کسانوں کے 18 ملین بھی ڈیفالٹ کیے۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاکہ آصف زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ منگل کو جاری سات صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہاگیاکہ آصف زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔عدالت نے کہاکہ نیب کے مطابق منی ٹریل کا براہ راست تعلق آصف علی زرداری سے ہے، نیب کو تحقیقات کیلئے آصف زرداری کی حراست درکار ہے۔ عدالت نے کہاکہ دیگر جرائم کی طرح وائیٹ کالر کرائم کا سراغ لگاناآسان نہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ ملزمان کو دستاویزات سے سامنا کروانا اور کڑیاں جوڑنا ضروری ہوتا ہے، احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے مچلکے صرف حاضری کیلئے ہیں۔ تفصیلی فیصلہ میں کہاگیاکہ سیکشن 91 کے مچلکے نیب کو گرفتاری سے نہیں روک سکتے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…