کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ چھ نکا ت پر نہ سمجھوتہ کیا ہے نہ کرونگا، بلیک میلنگ تب ہوتی جب ہم وزارتوں اور اعلیٰ عہدوں کی بات کرتے ہم صرف محروم صوبے کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں،بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالے بغیر یہاں دیر پا امن لانا ناممکن ہے، یہ بات انہوں نے ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہی، سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالے بغیر صوبے کو پر امن بنانا تقریبا ناممکن ہوگا، ووٹوں سے ہٹ کر بلوچستان کے مسائل کا حل ہر حکومت کی ترجیحی ہونی چاہیے تھی
جو ماضی میں نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ تب ہے ہوتی جب ہم وزراتوں اور اعلیٰ عہدوں کی ڈیمانڈ کرتے، ہم ایسی کوئی چیز نہیں مانگ رہے جس سے میری ذات یا جماعت کو کوئی فائدہ پہنچے گا، ہم نے بلوچستان کے عوا م کے لئے انصاف مانگا ہے،صوبے کے بعد عوام کئی دہائیوں سے نظر انداز اور محروم رہنے کے بعد انصاف کے حقدار ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے، انفراسڑکچر، تعلیم،صحت کی سہولیات فراہم کرنا انتہائی اہم ہے اس کے بغیر کوئی حکومت صوبے میں کام یا پذیرائی حاصل نہیں کر سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ چھ نکات پر سمجھوتہ کیا ہے نہ کرونگا