بیٹوں کے پاس سب کچھ لیکن باپ نہیں،میں اللہ کے پاس چلا جائوں گا لیکن حرام کھانے والوں کے پاس نہیں،عظیم شخص نے حرام کھانے والے اپنےبیٹوں کو چھوڑدیا

16  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج انٹرنیشنل فادرز ڈےمنایا جارہا ہے ، موقع کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے حرام کا پیسہ کمانے والے بیٹوں کو چھوڑ دیا۔ عظیم بزرگ بابا کا کہنا ہے کہ میں نے 33 سال سرکاری نوکری کی۔میں فنانس ڈپارٹمنٹ میں نوکری کر رہا تھا۔میں نے حق حلال کی کمائی سے بچوں کو پالا۔

اپنے بچوں کو پڑھایا اور لکھایا۔بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی اور پھر ان کو نوکری بھی دلوائی لیکن میرے بچے اب حرام کمانے لگ گئے ہیں۔انہوں نے اتنا کمایا کہ انہوں نے پانچ کروڑ کی جائیداد بنا لی۔ان کے بنگلے اور دو گاڑیاں بھی ہیں۔ان کے پاس بینک بیلنس بھی ہے اور سب کچھ ہے لیکن باپ نہیں ہے۔ان کے لیے باپ مر چکا ہے۔مجھے بیٹے نہ تو دوائی کے پیسے دیتے ہیں اور نہ ہی کھانے کے پیسے دیتے ہیں۔بزرگ بابا کا مزید کہنا تھا کہ شاہد یہی زندگی ہے۔مجھے دو ماہ ہو گئے اس ہسپتال میں لیکن مجھے ایک بھی بیٹا پوچھنے نہ آیا کہ بابا جی آخر آپ کی طبیعت کیسی ہے؟۔مجھے یہاں گھر سے کوئی پوچھنے نہ آیا لیکن کوئی بات نہیں۔میرے بیٹے مجھے کہتے تھے کہ ہمارا باپ ہاتھ جوڑ کر ہمارے پاس آئے گا لیکن میں نے کہا کہ میں تم لوگوں کے پاس نہیں جاؤں گا بلکہ اللہ کے پاس جاؤں گا۔تم لوگ حرام کمائی کماتے ہو میں تم لوگوں کے پاس نہیں آؤں گا۔بزرگ شخص نے حکومت سے درخواست کی کہ میری تھوڑی امداد کریں۔میں سید ہوں میں صدقہ اور خیرات نہیں لے سکتا لیکن کوئی میری امداد کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔میری حکومت سے بھی درخواست ہے کہ مجھے چھوٹا سا گھر لے دیں جس میں میں رہ سکوں۔بزرگ شخص نے اپنا نام سید عبدالخالق ہاشمی بتایا اور کہا کہ ابھی میرا خرچہ دوست اٹھا رہے ہیں۔میری آنکھوں کے چشمے بھی ہسپتال سے چوری کر لیے گئے تھے اگر میری کوئی مدد کرے گا تو اللہ اسے جزا دے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…