قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس،حکومت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،ریفرنس دائر کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟سابق چیف جسٹس افتخارچودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

12  جون‬‮  2019

لاہور (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دائر کیے جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے پاکستان کے تمام وکلا اس معاملے پر یکسو ہے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی سیاسی پارٹی کے رہنما رائے طاہر کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر تعزیت کے لیے تشریف لائے

اس موقع ایڈووکیٹ مدثر چوہدری (سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل)عدنان رؤف ایڈووکیٹ اور سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں۔ سابق جسٹس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیا جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے ریفرنس دائر کرنے سے قبل حکومت نے قانونی تقازے پورے نہیں کیے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کابینہ کی منظوری کے بغیر سپریم کے جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکتے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پر تمام ایک ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی وکلا کے دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوئے۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا جس سے حکومت کی نااہلی واضح ہو گئی ہے چیف جسٹس نے کہا کہ ہر روز ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اور حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے حکومت کو عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…